مڈٹرم الیکشن میں ناکامی؛ ٹرمپ اب فوج کو منانے لگ گئے؛ بڑا اعلان کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجیوں کی یادگار کی تعمیر کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے بدھ 11 نومبر کو یومِ سابق فوجیان کے موقع پر آرلنگٹن نیشنل قبرستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلد ایک شاندار محراب کا افتتاح کیا جائے گا جو امریکی فوجیوں اور سابق فوجیوں کے اعزاز میں تعمیر کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی اس عظیم الشان فاتحانہ محراب کی تعمیر کا 200 سال سے انتظار کر رہے ہیں لیکن قانونی پیچیدگیوں کے باوجود وہ یہ منصوبہ ضرور مکمل کریں گے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجوزہ محراب تقریباً 250 فٹ بلند ہوگی اور اسے واشنگٹن میں لنکن میموریل اور آرلنگٹن نیشنل قبرستان کے درمیان تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔
تاہم اس منصوبے کے خلاف مزاحمت بھی بڑھ گئی ہے۔ کینیڈی خاندان کے 9 افراد نے منگل کو عدالت سے رجوع کرتے ہوئے تعمیر رکوانے کی درخواست جمع کرائی ہے۔
درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ یہ بلند و بالا یادگار ان کے مرحومین کی قبروں اور سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے مزار کی منظر کشی متاثر کرے گی اور وہاں سایہ بھی ڈالے گی۔
اس سے قبل واشنگٹن اور ریاست ورجینیا کے حکام سابق فوجیوں اور تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے افراد بھی اس منصوبے کے خلاف مقدمات دائر کرچکے ہیں۔
امریکی وفاقی جج تانیا چٹکن نے گزشتہ ہفتے تعمیراتی سرگرمیاں 14 روز کے لیے روکنے کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب منصوبے کے حامی اسے امریکی فوجیوں کو خراجِ تحسین قرار دیتے ہیں جبکہ مخالفین تاریخی مقامات کے تحفظ اور قانونی تقاضوں کی خلاف ورزی پر اعتراضات اٹھا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے امریکی وسط مدتی الیکشن میں صدر ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کو اپوزیشن جماعت سے شکست کا سامنا رہا جس کے باعث اپنی مدت کے اگلے دو سال ڈونلڈ ٹرمپ کو منصوبوں کی منظوری میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔
Find Your Interest
- EUA: Rubio, Vance e Ossoff largam na frente na corrida de 2028, diz pesquisa
- Trump afasta Vance do Irã após vice ligar a guerra à perda do Congresso
- Foragido por tráfico é preso com drogas após perseguição no Gama
- Inflação alta nos EUA e novo Congresso abrem brechas para reduzir tarifas do Brasil
- La Banque africaine de développement accorde près de 480 millions de dollars au Maroc pour réformer l’économie
- Zakharova : l'OTAN est une «dent malade» qui affaiblit l’immunité de l’Europe
- La Bulgarie ne livrera plus d’armes à l’Ukraine puisées dans les stocks de son armée
- JOJ de Dakar 2026 : le rideau tombe sur le premier événement olympique organisé en Afrique






