وزیراعظم کا بڑا فیصلہ؛ وفاقی تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی اہلکاروں کے قیام پر پابندی عائد
وزیراعظم نے وفاقی تعلیمی اداروں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے قیام پر پابندی عائد کردی، اساتذہ کو انتخابی اور انتظامی ڈیوٹیوں سے بھی استثنیٰ دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق وفاقی نظامتِ تعلیم (ایف ڈی ای) کے زیرِ انتظام کسی بھی اسکول یا کالج کی عمارت، کلاس روم یا دیگر سہولیات کو پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کسی بھی مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکے گا، جبکہ اساتذہ کو انتخابی فرائض، مردم شماری، گھریلو سروے اور دیگر انتظامی ذمہ داریوں پر بھی تعینات نہیں کیا جائے گا۔
وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے باضابطہ آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔
وزارت کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق وزیراعظم نے 4 نومبر 2026ء کو جاری کردہ ہدایات میں واضح کیا تھا کہ وفاقی تعلیمی اداروں کی عمارتیں اور دیگر سہولیات صرف تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال کی جائیں گی اور انہیں کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔اسکولوں اور کالجوں میں پولیس کیمپ قائم کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
سرکاری مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ وفاقی نظامتِ تعلیم کے زیرِ انتظام اسکولوں اور کالجوں کی عمارتوں، کلاس رومز اور دیگر سہولیات کو پولیس یا کسی دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے عارضی کیمپ، اہلکاروں کی تعیناتی، حراستی مراکز یا دیگر آپریشنل سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
مراسلے کے مطابق تعلیمی اداروں کی عمارتوں اور سہولیات کو کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے قبضے یا استعمال میں دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزیراعظم نے وفاقی تعلیمی اداروں کے اساتذہ سے تدریسی ذمہ داریوں کے علاوہ انتظامی فرائض لینے سے بھی روک دیا ہے۔
سرکاری مراسلے کے مطابق ایف ڈی ای کے اساتذہ کو آئندہ انتخابی ڈیوٹیوں، مردم شماری، گھر گھر سروے اور دیگر انتظامی کاموں کے لیے طلب نہیں کیا جا سکے گا۔
وزیراعظم کی ہدایات میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ایسے اساتذہ جو پہلے ہی غیر تدریسی یا انتظامی ذمہ داریوں پر تعینات ہیں، ان کی متعلقہ ڈیوٹیاں فوری طور پر منسوخ کی جا سکتی ہیں تاکہ وہ اپنی تدریسی ذمہ داریوں پر توجہ دے سکیں۔
وزارتِ وفاقی تعلیم کی جانب سے جاری کردہ آفس میمورنڈم سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ارسال کردیا گیا ہے۔
Find Your Interest
- 72面.開催まであと半年!『ラグビーワールドカップ2023』ジェイミーHCが掲げる強豪国撃破のポイントを担当記者が解説&注目選手も紹介
- 51面.WBC日本代表に日系人選手が初選出!〝ラーズ・ヌートバー選手〟ってどんな人?どんな選手?WBC担当記者が解説
- 95面.今週掲載の記事からサンスポ音声局がピックアップして読み上げ!約12分で今週のサンスポがだいたい分かります!?
- 86面.〝春の甲子園〟センバツ高校野球を総まとめ!担当記者的ベストゲームに、注目選手やタイブレーク制まで語る
- 85面.今週掲載の記事からサンスポ音声局がピックアップして読み上げ!約10分で今週のサンスポがだいたい分かります!?
- 84面.新本拠地「エスコンフィールド北海道」のある北広島市で取材中の担当記者が語る、日ハムの今シーズンと新球場の使用感とは
- 81面.森保ジャパンがサッカーW杯後初始動!VSウルグアイ&コロンビア戦で重点を置いた取り組みや注目選手に課題まで…担当記者が徹底解説!
- 68面.女子プロゴルファー、イ・ボミ選手が今季限りで日本ツアーを引退…ギャラリーも記者もファンに!取材裏話で振り返る魅力とは
- 54面.〝女子野球〟の競技人口、上昇中!女子チームの将来性や今季から本格始動の巨人女子の注目選手を野球記者が解説
- 43面.今週掲載の記事からサンスポ音声局がピックアップして読み上げ!約12分で今週のサンスポがだいたい分かります!?






