عالمی جونیئر اسکواش کھلاڑی ماہ نور علی کی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سے انصاف کی اپیل
انٹرنیشنل جونیئر اسکواش کھلاڑی 14 سالہ ماہ نور علی نے وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صاحب سے انصاف کی اپیل کر دی۔
پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز میں شامل ماہ نور علی کا کنہا ہے کہ میں پاکستان کی انٹرنیشنل جونیئر اسکواش کھلاڑی کی حیثیت سے اپنے ملک پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ایشین جونیئر سپر سیریز میں چار مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کیا، گزشتہ اور رواں برس دو مرتبہ ایشین جونیئر چیمپئن شپ کے فائنل تک پہنچی لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اتنی بڑی کامیابیوں کے باوجود اپنی جائز انعامی رقم (پرائز منی) سے محروم ہوں۔
ماہ نور علی نے الزام عائد کیا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور صدر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے دفتر کے متعدد چکر لگائے لیکن ابھی تک حق نہیں مل سکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت شدید مالی مشکلات کے سبب بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنا، سفر، ٹریننگ اور دیگر اخراجات برداشت کرنا بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
ماہ نور علی نے درخواست کی ہے کہ جائز انعامی رقم فوری طور پر ادا کرنے کے احکامات جاری کرکے مالی معاونت فراہم کی جائے تاکہ پاکستان کے لیے مزید میڈلز جیتے جائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو ان کی محنت کا حق اور حکومتی سرپرستی نہیں ملے گی تو مستقبل میں کون اس کھیل کو اپنائے گا اور پاکستان کے لیے عالمی سطح پر کھیلے گا۔
ماہ نور علی نے کہا کہ ہم صرف اپنا حق اور اپنے ملک کی نمائندگی جاری رکھنے کے لیے تعاون چاہتے ہیں، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل ہماری آواز سنیں، ہمیں ہمارا حق دیا جائے اور پاکستان کے ٹیلنٹ کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔
Find Your Interest
- Las transferencias exprés transforman las remesas
- Hacienda fija en 21.167,64 euros por escaño la subvención a los partidos para el 29-N
- La huida y protección del exfiscal Zuany por Estados Unidos refuerza las críticas de México por violación a su soberanía
- Caos el día después de la suspensión de vuelos en EU: ‘La operación avanza lento’ con miles de afectados
- ¿Pueden rastrear tu celular por anuncios? Así funciona Webloc, herramienta creada por exsoldados de Israel
- Colau tacha de “cobarde” a la derecha por no debatir con un youtuber
- Broxel, el monedero de diputados, en la mira del gobierno
- Sheinbaum, sobre la protección de Washington al fiscal que dejó entrar a la CIA en Chihuahua: “Está hablado con Estados Unidos”






