پاکستان میں پیٹرول پر تاریخ کی سب سے زیادہ لیوی وصولی کا انکشاف
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مالی سال کی ابتدائی سہ ماہی کے دوران پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ وصولی سامنے آئی ہے۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مہنگائی، کم آمدن اور بھاری بجلی بلز کے ستائے شہریوں کو پیٹرولیم لیوی کی مد میں بھی بھاری مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سرکاری دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی(یعنی جولائی سے ستمبر 2026) کے دوران حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 381 ارب 82 کروڑ روپے وصول کیے۔
دستاویزات میں درج اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 10 ارب 21 کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ اضافہ ملکی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ہونے والی وصولیوں کے مقابلے میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 220 ارب روپے جمع کیے ہیں۔ رواں مالی سال کے لیے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں مجموعی طور پر 1.676 ٹریلین روپے حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم لیوی کے ذریعے قومی خزانے میں خطیر رقم جمع کی جا رہی ہے، جس کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہےا ور اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کے کچھ ادوار بھی ہو چکے ہیں۔
Find Your Interest
- O negócio que cresceu com relacionamentos agora quer vender sem intermediários
- De contador no interior a um negócio que mira R$ 500 milhões
- Trump afasta Vance do Irã após vice ligar a guerra à perda do Congresso
- EUA: Rubio, Vance e Ossoff largam na frente na corrida de 2028, diz pesquisa
- IPCA tem alívio em serviços e núcleos, mas alimentos devem manter Copom em cautela
- Juros altos devem frear Black Friday de 2026, com evolução menor que em 2025, diz CNC
- Inflação alta nos EUA e novo Congresso abrem brechas para reduzir tarifas do Brasil
- Veja uma forma prática de juntar R$ 5 mil, R$ 10 mil ou mais
- Só 5% das cidades têm plano público contra o El Niño; 1.093 decretaram emergência






