اسرائیل: دستی بم حملے میں زخمی 60 سالہ خاتون دم توڑ گئیں، 3 افراد زخمی
اسرائیل کے شمالی علاقے کفر مندا میں کاروباری مرکز پر مبینہ دستی بم حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والی 60 سالہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ہفتے کے روز کفر مندا میں ایک کاروباری مرکز پر مبینہ طور پر دستی بم پھینکا گیا جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا اور چار افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے میں ایک 60 سالہ خاتون شدید زخمی ہوئی تھیں۔ طبی امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون کی جان بچانے کے لیے فوری طور پر طبی امداد اور بحالیِ قلب کی کوششیں شروع کیں تاہم وہ بعد ازاں اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئیں۔
واقعے میں زخمی ہونے والے دیگر 3 افراد میں 50 سالہ ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ تیسرے زخمی کو معمولی چوٹیں آئیں۔
اسرائیلی طبی امدادی ادارے میگن ڈیوڈ ایڈوم کے مطابق زخمیوں کو حیفہ کے رمبام میڈیکل سینٹر اور ناصرت کے اطالوی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے ہیں اور دھماکے کے محرکات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کے پس منظر اور حملے کی وجوہات تاحال زیر تفتیش ہیں۔ فوری طور پر کسی ملزم کی گرفتاری یا حملے کی ذمہ داری قبول کیے جانے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
Timeline
- Pakistan, 16 other countries slam Israeli airstrike on Gaza hospital, warn against undermining ceasefire 整合
- chirurgie getroffen: Mehrere Tote durch israelischen Angriff auf Klinik in Gaza 整合
- Ataque israelense contra hospital de Gaza deixa seis mortos 整合
- Israeli strike on a Gaza hospital kills 6 people, health authorities say 整合
- Angriff auf Krankenhaus mit sechs Toten galt laut Israel Hamas 整合
- Israeli strikes kill seven in Gaza 转载
Time Slices
- T0 2 篇 2026-11-15 04:15
- T+2h 2 篇 2026-11-15 04:15
- T+12h 2 篇 2026-11-15 04:15
- T+24h 6 篇 2026-11-15 04:15
Conclusion
该事件汇聚 7 个来源,平均可信度 47%
Confidence: medium
Find Your Interest






