آبنائے ہرمز میں کھاد بردار جہازوں کی بندش؛ اقوام متحدہ نے غذائی قلت سے خبردار کردیا
اقوام متحدہ نے ایران اور امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی غذائی بحران کے خدشات کم کرنے کے لیے کھاد بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے فوری طور پر گزرنے کی اجازت دی جائے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے پراجیکٹ سروسز (UNOPS) کے سربراہ جارج موریرا دا سلوا نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کو اپنے وسیع تر مذاکرات جاری رکھنے چاہییں۔
انھوں نے آبنائے ہرمز سے کھاد کی ترسیل کے فوری انتظام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھاد کی قلت کے باعث دنیا کے غریب اور کمزور میں کروڑوں افراد غربت اور بھوک کا شکار ہوسکتے ہیں۔
جارج موریرا دا سلوا نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ روزانہ کم از کم پانچ کھاد بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیں تاکہ عالمی سطح پر کھاد کی فراہمی بحال ہوسکے۔
انھوں نے بتایا کہ تنازع شروع ہونے سے پہلے دنیا کی تقریباً ایک تہائی کھاد آبنائے ہرمز کے راستے منتقل ہوتی تھی لیکن بحری آمدورفت میں رکاوٹوں کے باعث کھاد کی قیمتوں میں تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔
جارج موریرا دا سلوا نے خبردار کیا کہ اس صورتحال کے اثرات خصوصاً افریقی اور ایشیائی ممالک پر زیادہ مرتب ہورہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے عہدیدار نے موزمبیق، کینیا، سوڈان، صومالیہ، نیپال، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو ان ممالک میں شامل کیا جو کھاد کی قلت سے شدید متاثر ہورہے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دنیا کے مختلف حصوں میں کاشتکاری کے موسم ضائع ہوتے رہے تو 4 کروڑ 50 لاکھ افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہوسکتے ہیں، جبکہ 3 کروڑ افراد غربت کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے کھاد کی محفوظ ترسیل کے لیے ایک طریقہ کار تیار کرلیا ہے، جسے ایران اور امریکا کے درمیان اتفاق رائے کے بعد سات سے دس روز میں فعال کیا جاسکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق اب اس بحران سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کی سیاسی رضامندی اور فوری تعاون ناگزیر ہے۔
سوڈان کے وزیر خزانہ نے انہیں بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ میں ملک میں خوراک کی قیمتیں دگنی ہوچکی ہیں جبکہ نیپال میں کسانوں کے لیے کھاد خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔
Find Your Interest
- IPCA tem alívio em serviços e núcleos, mas alimentos devem manter Copom em cautela
- Serviços recuam em setembro e reforçam expectativa de PIB negativo no 3º tri
- Thiago Wild, pelas beiradas, salta 200 posições no ranking em cinco meses
- Quem é Ricardo Magro, alvo de mandado de prisão por suspeita de fraude fiscal
- Juros altos devem frear Black Friday de 2026, com evolução menor que em 2025, diz CNC
- Inflação alta nos EUA e novo Congresso abrem brechas para reduzir tarifas do Brasil
- O negócio que cresceu com relacionamentos agora quer vender sem intermediários
- ‘Outlook fora, sextou mais cedo?’: pane da Microsoft provoca enxurrada de memes; veja
- Investidores recorrem ao WhatsApp e até ao faz para fechar negócios
- Líderes evangélicos defendem em feira cristã ‘virar a página’ e reconstruir pontes com Lula






