کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 زخمیوں سمیت 6 ملزمان گرفتار
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ چار مقابلوں کے دوران پانچ ملزمان زخمی ہوگئے پولیس نے زخمیوں سمیت مجموعی طور پر 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔
پولیس کے مطابق فیروزآباد پولیس اور شاہین فورس کا ہل پارک کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری کارروائی میں عوامی کالونی پولیس نے کورنگی نمبر 6 میں جلیبی چوک کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ملزمان کی شناخت فیضان اور شرجیل کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسی طرح نارتھ ناظم آباد پولیس کا اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، جہاں دو ملزمان گرفتار کیے گئے، ان میں سے ایک زخمی تھا۔ زخمی ملزم سعد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دوسرے گرفتار ملزم محمد عامر کو تھانے منتقل کردیا گیا۔
ادھر گلبہار پولیس نے بھی مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جس کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، پانچ موبائل فونز، نقد رقم، موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔ تمام واقعات کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Find Your Interest
- キム・ユジョン×パク・ジニョン対チュ・ヨンウ×キム・ソヒョン…APANベストカップル激突
- '100일의 거짓말' 김유정X박진영 vs '연애 박사' 추영우X김소현…'2026 에이판' 베스트 커플 격돌
- 未熟なブルペン運用…豪州戦の勝ちパターン複数イニング、日本戦使えずまた崩壊
- 「もう一度チャンスを」豪州戦の悔しさのむチェ・ジュンヨン、名誉回復なるか
- 坡州フロンティアFC「2026年残り給与払えず」坡州市に財政支援要請
- "말도 안 되게 예쁜데 AI였다"…한가인, 배우 자리까지 대체될까 '위기의식' 고백 ('자유부인')
- 「あり得ないほど美人なのにAI」ハン・ガイン、俳優代替に危機感
- RIZIN関原翔、後頭部強打で意識不明…2度手術も重篤
- 0-4から6点ビッグイニングで逆転も韓国投手陣また崩壊…国内組の実力露呈か起用法の問題か
- [사진]문무 장혁, 전쟁의 신 연개소문






