ایران سے مذاکرات کی فکر چھوڑ کر ملکی معاملات پر توجہ دیں؛ ٹرمپ کی اپنے نائب کو ہدایت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے کسی معاہدے کی ضرورت سے انکار کرتے ہوئے نائب صدر جے ڈی وینس کو بھی مذاکرات کے بجائے امریکا میں مبینہ بدعنوانی کے خلاف کارروائیوں پر توجہ دینے کی ہدایت کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ امریکا کو اب ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں، وہ دن گزر چکے ہیں۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے پاس ایران کی سیکڑوں ارب ڈالر کی رقم اور آبنائے ہرمز بھی ہے۔
صدر ٹرمپ کے بقول انھوں نے نائب صدر جے ڈی وینس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پوری توجہ ڈیموکریٹس کے زیرانتظام امریکی شہروں اور ریاستوں میں مبینہ بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور جرائم کے خلاف کارروائیوں پر مرکوز کریں۔
یاد رہے کہ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا تھا کہ جے ڈی وینس ایران کی قومی سلامتی سے وابستہ ایک اعلیٰ عہدیدار کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر غور کر رہے ہیں تاہم اس مجوزہ ملاقات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔
قبل ازیں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان میں ایران کے ساتھ مذاکرات کی قیادت کرچکے ہیں جس کے نتیجے میں جون میں جنگ روکنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت طے پائی تھی تاہم یہ کوشش چند ہفتوں بعد ناکام ہوگئی۔
ٹرمپ کے تازہ بیان سے امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی کوششوں کے مستقبل پر نئے سوالات اٹھ گئے ہیں۔
Find Your Interest
- 51面.WBC日本代表に日系人選手が初選出!〝ラーズ・ヌートバー選手〟ってどんな人?どんな選手?WBC担当記者が解説
- 16面.11月14日(月)<ラグビー日本代表VSイングランド>イギリスから記者が解説!大敗…でも現地ファンが認める日本チームの良さとは?
- 12面.11月4日(金)今週掲載の記事からサンスポ音声局がピックアップして読み上げ!約10分で今週のサンスポがだいたい分かります!?
- ‘김우빈♥’ 신민아, 실물 어떻길래?..조정석 “그냥 여신, 장난 아냐” 극찬 (채널 조정석)
- 95面.今週掲載の記事からサンスポ音声局がピックアップして読み上げ!約12分で今週のサンスポがだいたい分かります!?
- 90面.ヤクルト担当記者たちが開幕から約1カ月が経った今季を徹底解説!投手は好調、打者は試行錯誤…若手の活躍に期待大!
- 86面.〝春の甲子園〟センバツ高校野球を総まとめ!担当記者的ベストゲームに、注目選手やタイブレーク制まで語る
- 85面.今週掲載の記事からサンスポ音声局がピックアップして読み上げ!約10分で今週のサンスポがだいたい分かります!?
- 84面.新本拠地「エスコンフィールド北海道」のある北広島市で取材中の担当記者が語る、日ハムの今シーズンと新球場の使用感とは
- 81面.森保ジャパンがサッカーW杯後初始動!VSウルグアイ&コロンビア戦で重点を置いた取り組みや注目選手に課題まで…担当記者が徹底解説!






