خیبر پختونخوا؛ پولیس آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ مارا گیا
باڑہ شیخان کے علاقے میں پولیس کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب کمانڈر سیف اللہ مارا گیا، مقابلے میں 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد کمانڈر سیف اللہ کالعدم ٹی ٹی پی سے وابستہ تھا اور پولیس و سی ٹی ڈی کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری تھا۔ وہ گرفتاری کے خوف سے گزشتہ 3 سال سے افغانستان میں مقیم تھا اور حال ہی میں دہشت گردوں کی ایک تشکیل کا کمانڈر مقرر ہوکر دہشت گردی کی غرض سے پاکستان آیا تھا۔
سی ٹی ڈی ریکارڈ کے مطابق ہلاک دہشت گرد میدانک کے علاقے میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر متعدد براہ راست حملوں سمیت جمرود کے علاقے علی مسجد میں آئی ای ڈی دھماکوں میں بھی ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گرد کی جانب سے گرینیڈ حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں کو معمولی خراشیں آئیں۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر کو ہلاک کرنے پر خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارروائی کے دوران خارجی کمانڈر کو ہلاک کرکے سیکڑوں معصوم جانوں کو بچانے والے پولیس اہلکار قوم کا اثاثہ ہیں۔
آئی جی خیبرپختونخوا پولیس نے مزید کہا کہ پاک سرزمین کو آخری دہشت گرد سے پاک کرنے تک آپریشنز اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Find Your Interest
- キム・サンウク、アジアリーグ初の通算600ポイント突破…HLアニャン延長勝ちで連敗脱出
- '한국 아이스하키 역사 새로 썼다' 38세 김상욱, 아시아리그 최초 통산 600포인트 돌파...HL 안양도 연장 혈투 끝 연패 탈출
- 光州から来たカワウソ・デュオ、東京ドーム支配…韓国、日本と決勝へ
- スペルマン27得点10リバウンド、現代モービスがLGに1点差の劇的逆転勝利…4連敗脱出
- シン・ジヒョン18得点、新韓銀行がハナ銀行を87-73で下す…3勝1敗で首位タイ
- [사진]이즈쉬에, 속공이야
- [사진]오세연, 블로킹 득점이야
- [사진]유서연 강타
- [사진]오세연, 속공엔 블로킹으로
- [사진]오세연-실바, '발로 살려야 돼''






