مودی کی تشہیری سیاست بے نقاب؛ غیر ملکی لابنگ فرمز سے جعلی مقبولیت خریدنے کا انکشاف
مودی حکومت کی تشہیری سیاست سے متعلق انکشافات سامنے آگئے۔
بھارتی اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی حکومت امریکی لابنگ فرموں کے ذریعے سوشل میڈیا پر تشہیر اور امریکی حکام تک رسائی کے لیے بھاری رقوم ادا کر رہی ہے۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں انکشاف کیا کہ مودی حکومت نے امریکی صدر ٹرمپ کی تعریفی پوسٹس کے لیے امریکی لابنگ فرم مرکری کو ماہانہ 75 ہزار ڈالر ادا کیے۔
کانگریس کے مطابق امریکی قانون فارا کے تحت لابنگ فرموں کی سرگرمیوں کا افشا لازمی ہونے کی وجہ سے یہ حقائق سامنے آئے۔
بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق اس سے قبل بھی سفارتی روابط میں ناکامی کے باعث بھارت امریکی فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز کے ذریعے وائٹ ہاؤس حکام تک رسائی حاصل کرتا رہا ہے۔ دی وائر کے مطابق امریکا میں بھارتی سفارت خانے نے حکومتی عہدیداروں تک رسائی کے لیے ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز سے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا معاہدہ کیا۔
بین الاقوامی امور کے ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا پر تشہیر کے جنون میں مبتلا بی جے پی حکومت عوامی فلاح و بہبود کو نظرانداز کرکے پروپیگنڈے پر قومی وسائل لٹا رہی ہے۔
Find Your Interest
- 남편 맞아? 김남주 고개 들 수가 없네..김승우, '내조의 여왕' 울리는 구설수의 왕 [Oh!쎈 이슈]
- '유관 DNA'가 장충에서 상암, 다시 장충으로...'기동매직' 장충 시구 출격, 'K리그1 우승' FC서울 선수단 초청
- ‘2경기 9⅔이닝 11실점’ 불안했던 한국 불펜, 대만전은 달랐다…3이닝 1실점 합작→결승 진출 [APBC]
- ‘최고의 알짜배기 영입 후보’ 김호령, FA B등급→C등급 나비효과…사실상 이적 확정인가
- 1차 헐값 FA 딛고 3년 25억 다년계약→과감한 2차 FA 선언...KIA는 여전히 37살 우승포수가 필요하다
- 日 11승 좌완 신인, 김도영·안현민 삼진 잡고 한동희 홈런 허용…하지만 KKKKKK 위력투
- ‘호주전 7-8 충격패→결승 탈락 위기’ 한국, 日 11승 대형 좌완신인 만난다 “한국 좋은 타자 많아”
- キム・ナムジュ顔上げられず…夫キム・スンウ「騒動の王」に
- 김승우, 유흥주점서 '현금 2200만 원 절도' 피소 여파…새 MC 맡은 '건강왕' 어쩌나 [Oh!쎈 이슈]
- 젠슨 황, '불륜 사과' 사흘 만에 직속 부사장과도 혼외 관계 의혹…해임 준비 보도까지 ‘연쇄 파문’[Oh!쎈 이슈]






