راولپنڈی ٹیسٹ: ثاقب خان نے چوتھے دن کے آغاز میں ہی پاکستان کو بڑی کامیابیاں دلوا دیں
راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کے آغاز میں ہی ثاقب خان نے پاکستان کو بڑی کامیابیاں دلوا دی۔
سری لنکا نے 404 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں دھننجیا ڈی سلوا گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کسی اضافے کے ہی آؤٹ ہوگئے۔
A perfect start to Day 4! 🇵🇰
Saqib Khan dismisses Dhananjaya de Silva for 167.#PAKvSL | #CricketKaJashan pic.twitter.com/okVHltMMMm
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 12, 2026
انہوں نے گزشتہ روز 167 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان ٹیم کو مشکلات سے دوچار کیا تھا اور میچ پر پاکستان ٹیم کی گرفت کمزور کردی تھی۔
دھننجیا ڈی سلوا (167) نے کپتان کوشال مینڈس کے ساتھ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 249 رنز کی شراکت قائم کی۔
تیسرے روز کے اختتام پر 117 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہنے والے کوشال مینڈس بھی آج صبح صرف دو رنز بنا کر ثاقب خان کا شکار بن گئے۔
سری لنکا کو پہلی اننگز میں برتری حاصل کرنے لیے 22 رنز درکار ہیں اور اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں۔
پاکستان کی جانب سے سری لنکا کی تمام وکٹیں اسپیشلسٹ فاسٹ بولرز ثاقب خان (4) اور محمد عباس (2) نے حاصل کی ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ محض 10 فرسٹ کلاس میچز کا تجربہ رکھتے ہیں جبکہ بطور اسپیشلسٹ اسپنر ٹیم میں شامل آل راؤنڈر عرفات منہاس نے 17 فرسٹ کلاس میچز میں صرف 22 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔ سعود شکیل (93)، طیب عارف (57)، عرفات منہاس (52)، محمد طحہٰ (51) اور کپتان بابر اعظم (50) نے نصف سنچریز اسکور کیں۔
سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو اور دلشان مدوشنکا 3، 3 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔
Find Your Interest
- ‘김우빈♥’ 신민아, 실물 어떻길래?..조정석 “그냥 여신, 장난 아냐” 극찬 (채널 조정석)
- 韓国、日韓戦12連敗…日本に5-9惜敗、台湾戦勝利でも決勝不透明
- '한일전 12연패라니' 또 동점 만들고 5-9 분패, 한국만 한 번도 못 이겼다…대만 잡아도 결승행 모른다 [APBC 리뷰]
- [사진]문무 장혁, 전쟁의 신 연개소문
- 강수정, 20년째 '머리 스타일 바꾸라'는 오지랖에 "너나 바꿔”..."이마 좁고 못생겨"
- 未熟なブルペン運用…豪州戦の勝ちパターン複数イニング、日本戦使えずまた崩壊
- [사진]대회 첫 안타 친 김도영
- [사진]대회 첫 안타 친 김도영
- 「もう一度チャンスを」豪州戦の悔しさのむチェ・ジュンヨン、名誉回復なるか
- 韓国野球、初戦からいばらの道? キム・ミンジュン代表デビュー戦2回1/3を4失点で降板






