اقرار الحسن نے تیسری اہلیہ کو اینیورسری سے قبل خاص تحفہ دے دیا، تصاویر دیکھیں
معروف اینکر اقرار الحسن نے اپنی تیسری اہلیہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عروسہ خان کو شادی کی تیسری سالگرہ سے قبل قیمتی تحفہ دے دیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔
عروسہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کی جانب سے ملنے والے برگنڈی رنگ کے آئی فون 18 پرو میکس کی تصاویر شیئر کیں۔
اقرار الحسن اور عروسہ خان نے 24 نومبر 2023 کو نکاح کیا تھا اور رواں ماہ اپنی شادی کی تیسری سالگرہ منائیں گے۔
View this post on Instagram
عروسہ خان نے شادی کی سالگرہ سے پہلے ملنے والے تحفے پر خوشی کا اظہار کیا، تاہم ان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی۔
متعدد صارفین نے اقرار الحسن کی تین شادیوں کا حوالہ دیتے ہوئے طنزیہ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ کیا اقرار الحسن اپنی تینوں اہلیہ کو ایسے ہی مہنگے تحائف دیتے ہیں؟ بعض صارفین نے ان کی دوسری اہلیہ فرح یوسف کا ذکر بھی کیا، جبکہ دیگر نے عروسہ خان کو قیمتی تحفے کی نمائش پر تنقید کا نشانہ بنایا۔






