پہلا ون ڈے: مہلی بیئرڈمین کی ڈیبیو پر شاندار بولنگ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی
آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرلی۔
پرتھ میں کھیلے گئے مقابلے میں انگلش ٹیم آسٹریلوی بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دی اور پوری ٹیم صرف 131 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے 21 سالہ فاسٹ بولر مہلی بیئرڈمین نے اپنے ون ڈے ڈیبیو کو یادگار بناتے ہوئے 24 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے اپنے ابتدائی اسپیل میں ہی انگلینڈ کے اہم بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جن میں کپتان ہیری بروک، جو روٹ، ٹام بینٹن، جارڈن کاکس اور سیم کرن شامل تھے۔ ان کی شاندار کارکردگی نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔
انگلینڈ کی جانب سے ٹام بینٹن 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ صرف تین کھلاڑی 20 رنز کا ہندسہ عبور کرسکے۔
جواب میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 29 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور ٹیم کو 23.3 اوورز میں ہی کامیابی دلا دی۔
واضح رہے کہ میچ سے قبل آسٹریلوی کرکٹ میں سینڈ پیپر تنازع بھی خبروں میں رہا تاہم میدان میں انگلینڈ کی ناقص کارکردگی نے آسٹریلیا کو بڑی کامیابی دلائی۔
سیریز کا دوسرا ون ڈے اتوار کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جہاں انگلینڈ واپسی کی کوشش کرے گا۔
Find Your Interest
- 지난해 센터급 이상 응급실 내원 432만건…119 구급차 이송 97만건
- Dans « 15/18 », le cinéaste Cédric Kahn s’empare de la détresse adolescente au sein d’un service psychiatrique
- Digistoria - cele mai importante evenimente petrecute pe 15 noiembrie
- 교통 과태료 고지서, 카톡으로 받아본다... 위반 영상·사진도 열람
- 交通違反の過料通知書、カカオトークで受信…違反映像・写真も閲覧
- ILLIT「イッツ・ミー」2億回再生突破…通算7曲目
- 아일릿 'It's Me'로 7번째 스포티파이 2억 스트리밍 기록..전 세계 팬들 '체포' 성공
- ‘Me aventaron gas para que me bajara’: Así fue la detención de Gabito Ballesteros en Querétaro (VIDEOS)
- '7골-15도움' 손흥민에 '18골-9도움' 부앙가 갖고도 6위…MLS가 짚은 LA FC의 '포지션 딜레마'





