کراچی: گزری میں 3 کروڑ 75 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین
گزری میں 3 کروڑ 75 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا، پولیس نے واردات کا ڈرامہ رچانے والے اکاؤنٹنٹ کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرکے رقم برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہیلپ لائن مدد گار 15 پر حنیف نامی شخص نے اطلاع دی تھی کہ سلطان مسجد کے قریب بحریہ کے علاقے میں 2 مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان اس سے 3 کروڑ 75 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔
اطلاع موصول ہوتے ہی گزری پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا، ساؤتھ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران مدعی حنیف کے بیان میں متعدد تضادات سامنے آئے جو ایک غیر ملکی خاتون کے ہاں اکاؤنٹنٹ کے طور پر کام کرتا تھا۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ حنیف ایچ بی ایل پلازہ سے رقم نکلوانے کے بعد فیز 7 ایکسٹینشن کی جانب خاتون کی طرف سے ادائیگی کرنے جا رہا تھا۔
دوسری جانب غیر ملکی خاتون نے بھی اکاؤنٹنٹ کے طرزِ عمل پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا جس پر پولیس نے اسے مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا۔
بینک ریکارڈ کی تصدیق سے معلوم ہوا کہ نکلوائی گئی اصل رقم 30,976,600 روپے (تین کروڑ نو لاکھ چھہتر ہزار چھ سو روپے) تھی دورانِ تفتیش مسلسل پوچھ گچھ پر اکاؤنٹنٹ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر رقم ہتھیانے کی غرض سے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے کا اعتراف کیا۔
گرفتار ملزم کی نشاندہی پرپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کے ایک ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا جبکہ اس کے گھر سے چھینی گئی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔
گزری پولیس نے واقعے کے چند گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کرتے ہوئے رقم برآمد اور واردات میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ گزری میں مقدمہ نمبر 538/2026 بجرم دفعات 397، 392 اور 114 کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
Find Your Interest
- ‘삼성 우승 주역→MLB 복귀?’ ERA 2.95 페덱, 컵스가 주목할 가성비 FA로 지목
- サムスン優勝の立役者パダック、MLB復帰か…カブス注目の格安FA
- 【CDT关注】低音|成蕾专访:从央视记者到“间谍”,她用书写追问高墙
- 「中堅手の数が足りない」ロッテ、ファン・ソンビンで行くか…Cランク・キム・ホリョンも
- ク・ジャウク、コンフォートらMLBのFA外野手より魅力的か…米メディア評価
- “콘포토, 그리샴 등 MLB FA보다 더 매력적일 수도” 삼성 구자욱 향한 美 매체의 긍정 평가…정교한 타격에 가격 경쟁력까지
- 744億ウォン投じたハンファ、FA中堅手獲得か…候補豊富
- ク・ジャウクのMLB挑戦に米メディア冷や水「KBOはNPBより低水準、マイナー契約も?」
- KBO、FA資格選手28人を公示…ウォン・テイン、ク・ジャウク、ホン・チャンギらAランク
- ‘역대급 스토브리그 온다’ KBO, FA 자격 선수 28명 공시…원태인·구자욱·홍창기 등 A등급 [공식 발표]






