دنیا بھر میں مائیکروسافٹ کی سروسز متاثر، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا
دنیا بھر میں مائیکروسافٹ کی مختلف سروسز میں خرابی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا متاثرہ سروسز میں مائیکروسافٹ ٹیمز، آؤٹ لک اور مصنوعی ذہانت کا سافٹ ویئر کوپائلٹ بھی شامل ہیں۔
مائیکروسافٹ نے جمعرات کو سروسز میں تعطل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کنکشن کے مسائل دور کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
کمپنی کے مطابق اس کے انفرااسٹرکچر کے ایک حصے پر غیر معمولی دباؤ بڑھ گیا تھا جس کے باعث صارفین کو سروسز تک رسائی میں مشکلات پیش آئیں۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ صارفین کی جانب سے ٹریفک میں اضافے کے باعث نہیں بلکہ متعدد سرورز اچانک دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوا، جس سے باقی سرورز پر دباؤ بڑھ گیا۔
آؤٹیج کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق برطانیہ اور امریکا میں بڑی تعداد میں صارفین نے مائیکروسافٹ کی سروسز متاثر ہونے کی شکایات درج کرائیں۔ امریکا میں صرف آؤٹ لک کے حوالے سے ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد شکایات سامنے آئیں۔
مائیکروسافٹ نے مزید بتایا کہ مسئلے کے حل کے لیے سرورز کی ترتیبات میں تبدیلی کا تجربہ کیا جا رہا ہے تاکہ سرورز کی خودکار جانچ کے دوران پیدا ہونے والی خرابی دور کی جاسکے۔
Find Your Interest
- '유관 DNA'가 장충에서 상암, 다시 장충으로...'기동매직' 장충 시구 출격, 'K리그1 우승' FC서울 선수단 초청
- 딘딘, 작년 수능 영어 지문에 일침 "억지스러운 문장투성이"
- "두바이 초콜릿만큼 맛있어" 박명수, 18000원 美디저트 유행 예감
- De contador no interior a um negócio que mira R$ 500 milhões
- O negócio que cresceu com relacionamentos agora quer vender sem intermediários
- 크래비티, '퍼포비티' 온다..단독 콘서트 '소노로스' 오늘(14일) 개최
- 보이넥스트도어, ‘1억 구독자’ 유튜버 앨런 치킨 차우와 특급 협업..오늘(14일) 유튜브·넷플릭스 동시 공개
- "남은 인생 함께" 배나라♥한재아, 오늘(14일) 결혼..7년 열애 해피엔딩 [핫피플]
- Trump afasta Vance do Irã após vice ligar a guerra à perda do Congresso






