گلگت بلتستان؛ شاہراہ قراقرم اپر کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تین روز سے بند
گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی اہم شاہراہ قراقرم اپر کوہستان کے مقام چوچنگ میں شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گزشتہ تین روز سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہے، جس کے باعث گلگت بلتستان سے ملک بھر کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپر کوہستان میں شاہراہ قراقرم کی بندش سے دونوں اطراف سیکڑوں گاڑیوں میں سوار ہزاروں مسافر، سیاح اور مال بردار ٹرانسپورٹ پھنس کر رہ گئی ہے۔
شاہراہ قراقرم میں گزشتہ شب پہاڑ سے بھاری مقدار میں مٹی، پتھر اور چٹانیں سڑک پر گرنے کے باعث صورت حال مزید سنگین ہو گئی ہے، مسلسل لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے باعث بحالی کے کام میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں اور تین روز گزرنے کے باوجود شاہراہ پر ٹریفک بحال نہیں ہو سکی۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے شاہراہ کی بحالی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور بھاری مشینری کے ذریعے متاثرہ مقام کے دونوں اطراف سے مٹی، پتھر اور دیگر ملبہ ہٹانے کا کام کیا جا رہا ہے تاہم پہاڑ سے مزید تودے اور پتھر گرنے کے خدشے کے باعث بحالی کی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
Find Your Interest
- wsf-xlii
- Evolution of SoundCloud’s Architecture
- When to use tabindex='0'
- Why Accessibility Has Never Been More Profitable
- wsf-xxxviii
- How to Build an Accessibility Budget for the Year Ahead
- Debunking AI agent accessibility claims and solving AI alignment for accessibility
- WSF 45
- Insights from SoundCloud’s DeveloperBridge Trainee Program
- Goodbye Mozilla





