ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2031 تک 9 ٹیموں پر مشتمل رہنے کا امکان
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے آئندہ دو سائیکل 2027-29 اور 2029-31 میں بھی ٹیموں کی تعداد 9 برقرار رہنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی بورڈ کا اہم اجلاس اتوار کو انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہوگا، جس میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے یا موجودہ فارمیٹ برقرار رکھنے سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
اس معاملے پر اجلاس میں تفصیلی بحث بھی ہوگی، تاہم امکان ہے کہ بورڈ آئی سی سی کی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے موجودہ فارمیٹ برقرار رکھے گا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ اس وقت اپنے چوتھے سائیکل کے آخری مرحلے میں ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران اس کے فارمیٹ میں تبدیلی کے حوالے سے مختلف تجاویز سامنے آتی رہی ہیں، جن میں دو درجوں پر مشتمل لیگ کا منصوبہ بھی شامل تھا۔
گزشتہ ایک سال کے دوران ڈبلیو ٹی سی میں آئی سی سی کے تمام 12 فل ممبرز کو ایک ہی ڈویژن میں شامل کرنے کی تجویز کو بھی تقویت ملی۔
سابق نیوزی لینڈ بیٹر راجر ٹووس کی سربراہی میں آئی سی سی ورکنگ گروپ نے یہ سفارش پیش کی تھی، جس کی زمبابوے، آئرلینڈ اور افغانستان نے بھرپور حمایت کی تھی۔ یہ تینوں فل ممبرز اس وقت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ نہیں ہیں۔
Find Your Interest
- “오스틴 강타자지만 수비 제한적, ML 복귀 어렵다” 美매체 냉정한 평가…200만 달러 계약은 WIN-WIN
- Sonali Varde on AI and the Engineering Manager Role
- 5대 은행 마통 44조원… 4년 3개월 만에 최대
- 5大銀行のマイナス通帳残高44兆ウォン…4年3カ月ぶり高水準
- サムスンSDI・LGエナジー、米でAIデータセンター用バッテリー対決…ESS市場攻略本格化
- 삼성SDI·LG엔솔, 美서 AI 데이터센터 배터리 맞대결…ESS 시장 공략 ‘본격화’
- 김지원 ‘닥터X’ 20% 벽은 높았다..‘김부장’ 못 넘고 15.2%로 마무리 [Oh!쎈 이슈]
- 米メディア「オースティン、強打者も守備限定的…ML復帰困難」





