علی عظمت کی چکوٹھی بارڈر پر ’دل دل پاکستان‘ کی پرفارمنس، ویڈیو وائرل
پاکستان کے معروف راک گلوکار علی عظمت نے آزاد کشمیر کے علاقے چکوٹھی میں پاک بھارت سرحد کے قریب قومی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ پیش کرکے ماحول کو وطن سے محبت کے جذبے سے بھر دیا۔ ان کی اس پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں علی عظمت کو سرحدی مقام پر کھڑے ہوکر معروف ملی نغمہ گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کی آواز میں اس قومی گیت کی پیشکش نے دیکھنے والوں کو متاثر کیا، جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اس پرفارمنس کو سراہ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
علی عظمت کا شمار پاکستان کے نمایاں راک گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ معروف میوزک بینڈ جنون کے مرکزی گلوکار کی حیثیت سے شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ بینڈ کے مقبول گیتوں میں ’جذبہ جنون‘، ’سیونی‘ اور ’دوستی‘ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ’دل دل پاکستان‘ ملک کے مقبول ترین ملی نغموں میں شمار ہوتا ہے۔ اسے 1985 میں میوزک بینڈ وائٹل سائنز نے جنید جمشید کی آواز میں پیش کیا تھا۔ اس نغمے کے بول شعیب منصور اور نثار ناسک نے تحریر کیے تھے۔
Find Your Interest
- 남편 맞아? 김남주 고개 들 수가 없네..김승우, '내조의 여왕' 울리는 구설수의 왕 [Oh!쎈 이슈]
- ‘김우빈♥’ 신민아, 실물 어떻길래?..조정석 “그냥 여신, 장난 아냐” 극찬 (채널 조정석)
- '유관 DNA'가 장충에서 상암, 다시 장충으로...'기동매직' 장충 시구 출격, 'K리그1 우승' FC서울 선수단 초청
- キム・ナムジュ顔上げられず…夫キム・スンウ「騒動の王」に
- [공식발표] ‘SK→KIA→SSG’ 37살 우승 포수 전격 방출…‘고작 30살’ 거포 유망주 은퇴 선언 ‘SSG 선수단 칼바람’
- ‘2경기 9⅔이닝 11실점’ 불안했던 한국 불펜, 대만전은 달랐다…3이닝 1실점 합작→결승 진출 [APBC]
- 딘딘, 작년 수능 영어 지문에 일침 "억지스러운 문장투성이"
- 日 11승 좌완 신인, 김도영·안현민 삼진 잡고 한동희 홈런 허용…하지만 KKKKKK 위력투
- ‘호주전 7-8 충격패→결승 탈락 위기’ 한국, 日 11승 대형 좌완신인 만난다 “한국 좋은 타자 많아”
- '듄3' 티모시 샬라메, 흑화하고 '삭발'..6년만 웨이브 머리 밀고 폭군되다






